سرگودھا پولیس میں 4 افسران اے ایس آئی سے سب انسپکٹرز پروموٹ کر دئیے گئے

پیر 2 جون 2025 19:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) سرگودھا پولیس میں 4 افسران اے ایس آئی سے سب انسپکٹرز پروموٹ کر دئیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے اے ایس پی یو-ٹی عبد الغفار کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو پروموشن رینکس لگائے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ضیاء الرحمن، حسنات سعید، سکندر حیات اور محمد سعید شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور محنت اور لگن کیساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :