پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن 4 جون بدھ کومنایا جائے گا

پیر 2 جون 2025 19:18

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن 4 جون بدھ کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا ہونیو الے اور بے گھر بچوں کی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقررین بچوں کے حقوق کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک بچہ جارحیت کا شکار ہے۔ ملک بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں دو کروڑ بیس لاکھ بچے تعلیم سے یکسر محروم ہیںجبکہ بچوں پر جنسی تشدد،جبری مشقت اور بھیک منگوانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔