Live Updates

1600 ارب روپے سے کٹوتی کرکے 1000 ارب ترقیاتی بجٹ مختص

پیر 2 جون 2025 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)وزارت خزانہ نے 1600 ارب روپے سے کٹوتی کرکے 1000 ارب ترقیاتی بجٹ مختص کردیا،خیبرپختونخوا کو 53 کروڑ اور سندھ کو 56 ارب دیئے جائیں گے۔وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اے پی سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کافیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کو 53 کروڑ اور سندھ کو 56 ارب دیئے جائیں گے، سندھ نے 116 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز وفاق سے مانگے تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ کو 86 ارب روپے دینے کی حامی بھری تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 1600 ارب روپے سے کٹوتی کرکے 1000 ارب ترقیاتی بجٹ رکھا ہے، بلوچستان میں این 25 شاہراہ کیلئے 116 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔یہ منصوبہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کی فنڈنگ سے مکمل ہوگا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات