Live Updates

چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت بجٹ بارے اجلاس ،سیکرٹری مالیات نے تفصیلی بریفنگ دی

بجلی ،آٹے کی مد میں دی جانے والی سبسڈی 71 ارب روپے کے خسارے کو وسائل کے اندر رہتے پورا کیا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت

پیر 2 جون 2025 22:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت بجٹ کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سیکرٹری مالیات نے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بجلی اور آٹے کی مد میں دی جانے والی سبسڈی 71 ارب روپے کے خسارے کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورا کیا جائے۔ آمدہ بجٹ میں عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر شامل کریں گے، صحت، تعلیم کے شعبے میں ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت بجٹ میں عام شہری کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی طور پر فنڈز مختص کرے گی، انفراسٹرکچر کی ترقی سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات