پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی،فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جعفریلو

پیر 2 جون 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) عالمی ماہرین نے بھی بھارت کی عبرتناک شکست کا اعتراف کیا ہے ۔معروف فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فرانسیسی تجزیہ کار کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کمتر سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی۔

(جاری ہے)

چینی ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا اور پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔جعفریلو کے مطابق پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارت سندھ طاس معاہدے کوجنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہے۔ فرانسیسی ماہرِ سیاسیات نے بھارت پر زور دیا کہ اسے نئی سوچ اپنانی ہو گی، کیونکہ "پاکستان جیت چکا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی اس فتح کا بھارت کی اندرونی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔