قرآن وسنت سے ٹکراؤ کے کسی بل کو تسلیم نہیں کرینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

18سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا قانون قرآن وسنت کے خلاف ہے حکومت فوری ختم کرئے،شاداب رضا نقشبندی

پیر 2 جون 2025 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت سے ٹکراؤ کے کسی بل کو تسلیم نہیں کرینگے،18سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا قانون قرآن وسنت کے خلاف ہے حکومت فوری ختم کرئے،قرآن وسنت کو نظر انداز کرکے قانون سازی غیر آئینی اور آئین کی روح کے منافی ہے،اسلام سب سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو ان کے حقوق دیتا ہے اور تحفظ فراہم کرتا ہے،اسلامی شناخت کو ختم ہونے نہیں دینگے قرآن وسنت کے منافی شادی میرج بل کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے لئے سپریم لائ قرآن وسنت ہے اس کے منافی کسی بل کو تسلیم نہیں کرینگے،ان خیالات کا ااظہار انہوں 18سال سے کم عمرکی شادی پر پابندی کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا اسلام منافی بل کے ذریعے جائز نکاح میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے،متنازعہ بل ملک میں سیکولر ازم اور فحاشی کو جنم دینگے،حکومت فوری طور پر شادی بل کو ختم کرکے قرآن وسنت کی روشنی میں قانون سازی کرئے،پاکستان سنی تحریک کے علماء بورڈ کو بھی متنازعہ شادی بل کے حوالے رجوع کیا ہے اس کی مکمل تحقیقات کرئے گا،علماء بورڈ کے موقف کو میڈیا کے سامنے لائینگے ،پاکستان کا آئین بھی شریعت سے متنازعہ بل کی اجازت نہیں دیتا حکومت فوری طور پر اس بل کو ختم کرکے شریعت کی روشنی میں قانون سازی کرئے۔