سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے راہنماء ضیاء اللہ آفریدی کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

منگل 3 جون 2025 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے راہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں 26 مئی کو صوبہ بچاؤ احتجاجی مظاہرہ کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شیلنگ کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے لیڈر اور ورکر ہمارا سرمایہ ہیں ۔ اس موقع پر صوبہ کے سیاسی حالات اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔