افغانستان، صوبہ بغلان میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ، 8زخمی

منگل 3 جون 2025 12:11

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) افغانستان کے صوبہ بغلان میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے ۔شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ پہلے واقعے میں ضلع کھنجان کے علاقے غزان میں پیر کی رات گئے ایک بس اور نجی گاڑی میں تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس کے ترجمان شیر احمد برہانی نے تصدیق کی کہ حادثے میں تین خواتین ہلاک اور بچوں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔شیر احمد برہانی نے کہا کہ دوسرا حادثہ اسی دن دوشی ضلع کے مضافات میں پیش آیا، جہاں ایک کار الٹ گئی، جس سے پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔