پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا

اہم کھلاڑیوں میں سے ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا

منگل 3 جون 2025 17:34

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا۔محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا۔کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیئے ہیں۔