Live Updates

سرینگر میں 5 کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو، جموں کی جیلوں میں منتقل

منگل 3 جون 2025 17:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں 5کشمیری نوجوانوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے کشمیری نوجوانوں نعیم احمد خان، فیضان اختر بٹ، معراج الدین بٹ، عمر حامد شیخ اور صہیب شفیع کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو جموں کی کٹھوعہ، اودھمپور، اور کوٹ بھلوال جیلوں میں منتقل کیاگیاہے ۔یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کشمیری نوجوانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کامطالبہ کرنے پر جبری طورپر گرفتار کر رہی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات