نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے

اینڈرسن نے 1976 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا

منگل 3 جون 2025 17:46

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) نیوزی کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق رابرٹ اینڈرسن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ رابرٹ اینڈرسن نے 1976 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے لاہور میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ رابرٹ اینڈرسن نے 9 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔