چشتیاں ،ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی کا دورہ کیا

منگل 3 جون 2025 14:00

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، متعلقہ محکموں کے افسران اور سٹاف بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، صفائی، پانی، روشنی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے قائم کی گئی ویکسی نیشن اور جانچ پڑتال کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام تر سہولیات بروقت اور مؤثر طریقے سے فراہم کی جائیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی خریداری میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی فیسوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مویشی منڈیوں میں انتظامات کو ہر ممکن بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :