مسلم لیگ ن کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے ن لیگ پر اعتماد کیا، جہانگیر خانزادہ

منگل 3 جون 2025 15:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ممبر مانیٹرنگ کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر پوری لیگی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے ،مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے ن لیگ پر اعتماد کیا، پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ اور من گھڑت پروپیگنڈوں پر مبنی ہے انکے چار سالہ دور اقتدار میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع ہوا نہ ہی وہ چھچھ تحصیل حضرو میں کوئی میگا پروجیکٹ لا سکے،سائفر لہرانے والوں نے امریکہ سے امیدیں وابسطہ کر لیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈوں سے سستی شہرت حاصل کی جا سکتی ہے لیکن عوام کا اعتماد نہیں،مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا قائدین کے تعاون سے چھچھ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کر دیا ہے۔ جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی تعاون سے اپنے حلقہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اب ترقیاتی کام ہماری کارکردگی ظاہر کریں گے حلقہ عوام بھی ہمارا بھر پور ساتھ دیں ان کو مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔\378