مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان کی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کو مبارکباد

منگل 3 جون 2025 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے صدر سید محسن گیلانی کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان میں فٹ بال کا کھیل بہت ترقی کرے گا۔