Live Updates

قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 24 جون کو کوریا روانہ ہو گی

منگل 3 جون 2025 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 24 جون کو کوریا روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 12 ایشیائی ممالک کی ٹیموں کی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کو گروپ بی میں تائیوان، جاپان، میزبان کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے لیے مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی۔ قومی ٹیم کی کھلاڑی اپنی پریکٹس میں مصروف ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات