
نیشل انسٹیٹیو ٹ آف پبلک پالیسی (این آئی پی پی ) کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس کا انعقاد
منگل 3 جون 2025 16:20
(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور پی ایم آفس نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا اور بھارت کو بتا دیا آنے والے دنوں میں پانی کو کسی بھی طرح استعمال کرنے ایکٹ آف وار سمجھا جائے گا۔
اور آج کی گول میز کانفرنس کا مقصد اسی مسئلے پر غور وفکر کرنا ہے۔ مقررین میں سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری ،یوکرائن میں پاکستان کے سابق سفیر میجر جنرل نویل کھوکھر،پروفیسر ڈاکٹر سیمی وحید،سابق منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی طاہر بشارت چیمہ اور احمد رافع عالم شامل تھے جبکہ ڈین این ایم سی جمیل آفاقی ڈین نیپا فاروق مظہر،ڈائریکٹرز ،طلبہ اور صحافیوں سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ بے بنیاد پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا، یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان موجود معاہدے کی شرائط کے خلاف ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سالمیت پہ آبی جارحیت سے کم کچھ نہیں۔یوکرائن میں پاکستان کے سابق سفیر نویل کھوکھر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی شقوں کے تحت دونوں ممالک اس بات کے پابند ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے پانی کے حقوق کا احترام کریں گے، پاکستان کو یہ معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانا چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر سیمی وحید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پیدا کی گئی موجودہ سنگین صورتحال میں پاکستان کو اپنی سفارتی، قانونی اور سیاسی حکمت عملی پر ازسرنو غورکرنا ہوگا، پاکستان کو اس وقت ایک فعال اور جامع واٹر پالیسی اور واٹر مینجمنٹ کی اشد ضرورت ہے۔سابق منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی طاہر بشارت چیمہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی غیرقانونی اور غیر انسانی ہے، پاکستان اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر 1960 میں دستخط کیے تھے، اس کے مطابق راوی، ستلج اور بیاس کا پانی بھارت اور چناب، جہلم اور انڈس کا پانی پاکستان کے حصے میں آیا تھا، معاہدے کے تحت بھارت ان دریائوں کا صرف30 فیصد پانی استعمال کرسکتا ہے، بھارت اس وقت بھرپورکوشش میں ہے کہ وہ مغربی دریاوں کے پانی سے نہریں نکالے اور ان کا پانی ذخیرہ کرنے کے نئے منصوبے شروع کرے ،جو کھلم کھلا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔احمد رافع عالم نے کہاکہ بھارت طویل المدت تک پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا ،لیکن بہائو میں کمی پاکستان میں زراعت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.