وزارت ریلوے میں جائزہ اجلاس ، پاکستان اور آذربائجان کے درمیان ریلوے کے شعبے میں اشتراک عمل کی تجاویز پر غور

منگل 3 جون 2025 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کی سربراہی میں اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل اسد چیمہ شریک ہوئے اجلاس میں وزارت مواصلات اور ریلوے کے علاوہ ایس آئی ایف سی اور این ایل سی کے اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان اور آذربائجان کے درمیان ریل کے شعبے میں تعاون کی تجاویز اور آگے بڑھنے کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔اجلاس میں ریلوے بورڈ اور لاجسٹکس کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔بلال اظہر کیانی نے 15 مئی کو باکو میں آذربائیجان کے نائب وزیر زراعت سروان جعفرف اور چیئرمین ریلویز روشن رستموف سے ملاقات کی تھی ۔چیئرمین ریلویز روشن رستموف نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو ریل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا یقین دلایا تھا۔