قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن ،کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی گئی

منگل 3 جون 2025 17:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی گئی ،ڈی ایس ریلوے ملتان ذوالفقار علی شیخ کی قیادت میں موثر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن مکمل کرلیا گیا ،ریلوے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی، 30 مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی،قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری کرتے ہوئے ایک ایک انچ زمین بچانے کا عزم کیاگیا اور ریلوے کی زمین پر غیر قانونی قبضے سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہاگیاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔