نیر بخاری کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

قومی سلامتی ادارے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں،قوم وطن کے محافظین بہادر افواج کی پشت پر ہے ، نیئر بخاری

منگل 3 جون 2025 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر بخاری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نیر بخاری نے بھارتی پراکسی کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قومی سلامتی ادارے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں،قوم وطن کے محافظین بہادر افواج کی پشت پر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں قابل ستائش ہیں۔