پنجاب میں ویپ کی خریدو فروخت پر پابندی کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ویپنگ سینٹرز کوبند کرنے کاحکم

منگل 3 جون 2025 18:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2025ء) پنجاب میں ویپ کی خریدو فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب کابینہ نے ویپنگ سینٹرز کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے ویپنگ سینٹرز کوبند کرنے کاحکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ویپنگ سینٹرز کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ویپنگ سینٹرز بند کرائے جائیں گے کیونکہ بڑھتے ہوئے ویپنگ کے رجحان سے نوجوان نسل شدید متاثر ہورہی ہے۔