ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس

کم وزن اور زائد قیمت پراشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں‘عمران علی

منگل 3 جون 2025 18:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ قصورعوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے متحرک۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب سمیت متعلقہ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وافسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران علی کاکہنا تھا کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، کم وزن اور زائد قیمت پراشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں، پھلوں، نان و روٹی، گوشت سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے وزن پر خصوصی نظر رکھیں اور کریانہ مرچنٹس کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔