Live Updates

’کوالیفائیڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی نہیں، ہسپتالوں میں کیتھ لیبز اور عوام کو علاج کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

منگل 3 جون 2025 21:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ھے۔ صحت اور تعلیم ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ بلوچستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مریض کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں علاج کروانے جاتے ھیں۔

کوئٹہ کے علاوہ کسی شہر میں دل کے مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج کے لئے ھسپتالوں میں کیتھ لیبز اور جدید سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ھے۔ موجودہ بجٹ میں خصوصی طور کیتھ لیبز کیلئے رقم مختص کیا جائے تاکہ دل کو مریضوں کو ڈویژن ھیڈکواٹروں اور ضلعوں میں علاج کی جدید سہولتیں مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں کی تعمیر سے بلوچستان میں کوالیفائیڈ اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی نہیں ھے۔

اس وقت تربت میں تین سے زائد ماہر امراض قلب موجود ہیں ان ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی کا فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے کو نظرانداز کرنے سے عوامی مشکلات میں بیحد اضافہ ھورہا ھے۔ موجود بجٹ میں تعلیم صحت اور روزگار کو بنیادی ترجیح دی جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات