
سرحد چیمبرکا آئندہ ما لیاتی بجٹ میں کاروبارو صنعت دوست اقدا مات اٴْٹھا نے کی تو قعات
ٹیکس بیس کو بڑ ھانے ، نئے ٹیکس نہ لگا نے پرزور ، برا ٓمد ت کیلئے خصو صی پیکج کی تجویز
منگل 3 جون 2025 21:09
(جاری ہے)
انھو ں نے مز ید کہا سر حد چیمبر کا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے اور بجٹ کے اہداف کو پورا کیا جائے اورٹیکس نہ دینے والے شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
سر حد چیمبر کے سینئر عہد ید ا راں نے یہ بھی تو قع ظا ہر کی ہے کہ وفا قی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقر یر میں ایسے ا قدا مات اور اعلانات کر یں گے جو کہ جو صنعت و تجا رت اور برآمدات، SMEs سیکٹرکے فروغ سمیت کاروبار میں آسا نیا ں پید ا کر یں۔انھو ں نے مزید تو قع کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا بجٹ میں معاشی استحکام کو فروغ دینے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور مستحکم شرح مبادلہ کو یقینی بنانے والی پالیسیوں کو نافذ کرنے جیسے اقدا مات اٴْٹھا ئے جا ئیں گے کیو نکہ یہ معا شی استحکام ،کاروباری اداروں کو اپنی سرمایہ کاری اور دیگر ا ٴْمورکی مؤثر طریقے سے منصوبہ بندی کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کر یں گے۔سر حد چیمبر کے سینئر عہدیداروں نے مزید کہا کہ تاجر برادری حکومت سے ایسی پالیسیاں اور اصلاحات متعارف کرانے کی توقع رکھتی ہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی پید ا کر کے انھیں بہتری کی جا نب گامزن کرے۔ انہوں نے تجو یز دی ہے کہ حکومت کو بجٹ کے زر یعے سرمایہ کاری کو فر و غ دینے سمیت صنعت و کار وبار دوست اقدامات متعارف کروانے چاہئیں جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریںجس میں مخصوص صنعتوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ ، تحقیق اور ترقی کے لیے سبسڈی، کریڈٹ کی سہولیات تک رسائی، اور کاروبار اور جدت کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔سر حد چیمبر کے سینئر عہدید ا راںنے صنعتی مسابقت کو بڑھانے، برآمدات کو فروغ دینے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور اقتصادی فریم ورک میں ساختی ناکارہیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔کاروباری رہنماؤں کا کہنا تھا کہSMEs سیکٹر، جو معاشی سرگرمیوں اور روزگار میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سر حد چیمبر کے عہدیداروں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مالی سال 26 2025-کے بجٹ میں صنعتی ترقی اور برآمدات کو ترجیح دے کر ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرے، کاروباری انکم ٹیکس کو 25 فیصد تک محدود کرے، سپر ٹیکس کو ختم کرے، اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں حالیہ متنازع ترامیم کو واپس لے۔انہوں نے ایک بڑ ے پیما نے پر ہم آہنگی پید ا کر نے، GST نظام اور اس ٹیکس کوبتدر یج کم کر نے سمیت تیزی سے ریفنڈزکی ا د ائیگیو ں کا مطالبہ کیا۔
مزید تجارتی خبریں
-
شدید بارشیں و بدترین سیلاب؛ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں نے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کردیں
-
پاکستان میں کیلا کی پیداوار مالی سال 25-2024 میں 3 لاکھ 17 ہزار ٹن تک کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے اضافہ
-
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ
-
ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپے تک بڑھ گئی
-
ملائیشیا۔ پاکستان دوستی کے لازوال رشتوں سے منسلک ہے ، آئی سی سی آئی کی پیٹروناس کو پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی 4 سالہ اجازت مل گئی
-
ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کی مشترکہ کاوشیں ، ای سی سی نے سنرجیکو کے پٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیہ فریم ورک کی منظوری دے دی
-
برائلر گوشت کی قیمت 20ویں روز بھی 595روپے پر مستحکم
-
پاکستانی آرگینک کمپنی کی امریکی مارکیٹ تک رسائی کیلئے ابتدائی پیشرفت
-
ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ایکشن ٹائم لائنز میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی
-
مہنگائی کے سبب آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.