گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1357ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1582زخمی ہوئے

منگل 3 جون 2025 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1357ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1582زخمی ہو گئے ۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1357ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 661افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق921معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 923ڈرائیوز،65کم عمرڈرائیور، 493مسافراور179پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ263ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت316متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 87حادثات میں 99متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 73حادثات میں 79متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ1595متاثرین میں 1323مرد اور272خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1334موٹرسائیکل،65آٹورکشے،130کاریں،26وین،12مسافر بسیں،45ٹرک اور123دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔