
مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگا لیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ
دو افراد کو گرفتار اور 10بچوں کو بازیاب کرایا گیا ہے،ایک چھوٹا سا کلب بنایا گیا تھا، جہاں 6 سے 10 سال کے بچوں کو مختلف کھیل سکھانے کے لیے ایک سہولت بنائی گئی تھی، یہاں جدید ترین کیمرے بھی لگائے گئے تھے، طلال چوہدری
منگل 3 جون 2025 19:55
(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ یہاں غریب گھرانوں کے بچوں کو پہلے پیسے دے کر اور پھر بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی ویڈیوز کو ڈارک ویب پر ہزاروں ڈالر کے عوض روزانہ کی بنیاد پر بیچا جاتا تھا، اور یہ قبیح سرگرمی دنیا بھر میں یہ گینگ لائیو آپریٹ کرتا تھا اور اس سارے معاملے کو اور لائیو ویڈیوز کو فروخت کرنے کا سارا کام ایک جرمن کررہا تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم اس شخص تک پہنچنے کے لیے ضروری قانونی طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں، 50 بچے اس گینگ کے ہاتھوں متاثر ہوئے، جو بچے وہاں سے بازیاب کرائے گئے ہیں ان میں سے 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ بچوں کے اہل خانہ بھی اس گھنانے دھندے میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف بھی، چاہے یہ بچوں کے والدین ہیں یا دیگر رشتے دار، کارروائی شروع کردی گئی ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال کی اطلاع انٹرنیشنل ادارہ نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائیٹڈ چلڈرن دیتا ہے اور اس پر ہماری نیشنل کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی فوری کارروائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 178 ایف آئی آرز بچوں کے استحصال اور دیگر معاملات سے متعلق درج کی گئی ہیں، 197 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 14 لوگوں کو سزا بھی ہوئی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ 23 مئی کو پانچ گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا، جس میں 2 گرفتاریاں ہوئیں اور 10 بچے برآمد ہوئے، جن میں سے 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن میں بھیجا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے وقار الدین سید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپیشل برانچ نے ہمیں اطلاع دی کہ مظفر آباد کے گاں دین پناہ میں ایک غیر ملکی شخص آتا جاتا ہے، جس کی سرگرمیاں بڑی مشکوک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسپیشل برانچ کے ساتھ مل کر وہاں کارروائی کی، 22 اور 23 مئی کی رات کو ہم نے وہاں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں وہاں سے 2 افراد گرفتار ہوئے اور بچے بھی برآمد کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جہاں یہ گینگ بچوں کا جنسی استحصال کرکے ویڈیوز (مواد)بنا بھی رہا تھا اور انہیں عالمی مارکیٹ میں فروخت بھی کررہا تھا۔انہوںنے کہاکہ جب ہم وہاں گئے تو وہاں ایک فائٹنگ اسکول بنا ہوا تھا، جہاں بچوں سے مختلف جسمانی سرگرمیاں کرائی جاتی تھیں، جرمن شہری یہاں آکر باقاعدہ ٹریننگ دیتا تھا، ویڈیوز جرمن شہری کو بھجوائی جاتی تھیں جو انہیں ڈارک ویب پر فروخت کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بچوں سے زیادتی کے کیس میں سزا بھی بڑھا دی گئی ہے، اب 14 سے 20 سال تک سزا ہوگی اور ضمانت اور صلح بھی نہیں ہو سکے گی۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.