پٹ فیڈر کینال میں اسوقت 5030کیوسک پانی موجود
مضبوط پروگرام کے تحت ذیلی شاخوں کو بلاتفریق پانی فراہم کیاجارہا ہے ، محکمہ آبپاسی پٹ فیڈر کینال زون
منگل 3 جون 2025
21:25
تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)محکمہ آبپاشی پٹ فیڈر کینال زون ڈیرہ مراد جمالی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس وقت پٹ فیڈر کینال جوکہ گڈو سے لیکر جھل مگسی تک تعمیر کیا گیا ہے جس میں,5030 کیوسک پانی موجود ہے اس پانی سے ایک مضبوط پروگرام کے تحت ذیلی شاخوں کو بلا تفریق پانی فراہم کیا جارہا ہے اور عنقریب تمام کینال کی ٹیلوں تک پانی فراہم کیا جائے گا اس وقت پانی کی صورت حال کچھ یوں ہے کہ 170 کلو میٹر پر پانی موجود ہے وہاں سے پانی پینے کے لئے عوام الناس کو فراہم کیا جائے گا مزید تفصیلات سے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس وقت کینال کے نیٹورک سے پانی کی فراہمی کی صورت حال کچھ اس طرح ہے نصیر شاخ سے پانی کی فراہمی جاری ہے جوکہ ٹیل تک پہنچ چکا ہے پانی اس میں مزید بہتری لائی جاری ہے جھڈیر شاخ کے لئے محکمہ آبپاشی نے پانی کی فراہمی چند روز سے جاری رکھا ہوا ہے جو اس وقت آر ڈی 93 تک پہنچایا گیا ہے بقایا پورشن میں پانی پہنچانے کے لئے اقدامات جاری ہیں اسی طرح ٹیمپل شاخ میں بھی پانی کی صورت حال میں بہتری ہے اس وقت پانی آر ڈی 00 سے آر ڈی 73 تک پہنچایا جاچکا ہے آئندہ آنے والے چند روز میں ٹیل تک پہنچایا جائے گا اس طرح جھٹ پٹ شاخ ریگولیٹر 2 کے ذریع سے پانی اوستہ محمد روڈ تک پہنچایا جاچکا ہے جس کے ذریعے محکمہ ہیلتھ انجئیرنگ نے تمام پینے کے تالاب بھر کر پانی کی ترسیل شروع کی ہے جوکہ جھٹ پٹ شہر کے لئے ہے اور پینے کے لئے پانی روجھان جمالی تک پہنچایا جاچکا ہے اور اسی شاخ سے محبت شاخ میں پانی ترسیل جاری ہے اور 75/۔
(جاری ہے)
پانی پہنچایا جاچکا ہے جوکہ اگلے دو دونوں تک ٹیل تک پہنچ جائے گا اسی طرح بالان شاخ میں بھی پانی ترسیل جاری ہے جوکہ آر ڈی 24 پر پہنچنے کے بعد اگلے کے لئے رواں دواں ہے اور اس کینال میں مزید بہتری لائی جائے گی اس کے علاوہ باری شاخ کی ٹیل تک پانی داخل ہوچکا ہے اور آئندہ چند روز میں باری مزید باراں ریگولیٹر 2 سے منجھوشوری تک پانی پہنچایا جاچکا ہے جوکہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے منجھوشوری ہی سے روپا شاخ کے آدھے حصہ کو پہلے مرحلے میں پانی دیا گیا ہے اور اسی ریگولیٹر سے عمرانی شاخ کو بھی پانی کی ترسیل جاری ہے جوکہ عنقریب ٹیل تک پہنچ جائے گا اور اسی طرح مگسی شاخ کو بھی پانی کی ترسیل کی گئی ہے اور مگسی شاخ کی تمام آر ڈی تک پانی پہنچ گیا ہے وہاں کے عوام الناس نے تمام پانی پینے کے تالاب بھر دیئے ہیں اور مزید محکمانہ پروگرام کے تحت آنے والے دنوں میں پانی فراہم کیا جائے گا اسی طرح منجھوشوری سے بابا کوٹ کے لئے پانی پہنچانے کے انتظامات کئے گئے ہیں جوکہ آنے والے دنوں میں پانی فراہم جائے گا ترجمان کے مطابق اوور آل پٹ فیڈر نیٹ ورک میں اس سال پانی کی کوئی کمی نہیں ہے نسبت پچھلے سال پٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل منصفانہ طریقے سے جاری و ساری ہے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے چند اقدامات کیئے جارہے ہیں جن میں تمام غیر قانونی واٹر کورس پمپنگ مشن کو منتقع کرنے کا کام جاری ہوا ہے آر ڈی 418 سے 458 تک بیرون میں ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق Xen پٹ فیڈر کینال کی سربراہی میں ٹیم سے ساتھ تمام کنکشن منقطع کئے جن میں عوام الناس نے خیر مقدم بھی کیا ہے ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی انجئنرز و اہلکار دن رات محنت کرکے کچھی کینال میں بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہوا ہے آج کے تاریخ کچھی کینال آر ڈی 00 تا 1322 تک پانی موجود ہے جس نہ صرف عوام الناس کو پینے کے لئے پانی فراہم کیا جارہا ہے بلکہ تمام مائیزز کو جوکہ 20 کے قریب ہیں ان میں پانی دیا جارہا ہے اس پروگرام کے تحت ربیع کینال میں بھی پانی دینے کی کوشش بھی کی جارہی ہے محکمہ آبپاشی کے ترجمان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹ فیڈر کینال اور کچھی کینال میں پانی کی کوئی کمی نہیں ہے اسی طرح کیرتھر کینال میں بھی پانی کی ترسیل جاری ہے اس وقت قبولہ تک پانی پہنچایا جاچکا ہے جس سے اوستہ محمد شہر کے لئے پینے کا پانی پہنچایا جارہا ہے تمام جلد وہاں کے پینے کے پانے کے تالاب بھر جائیں گے درمیان میں خانپور کینال میں وافر مقدار پانی موجود ہے جوکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ کے علاوہ بھی عوام الناس کو پہنچایا جارہا ہے اس طرح فیض آباد چینل سے بھی پانی لینے کے اقدامات جاری ہیں اور وہ پانی ٹیل تک پہنچ چکا ہے ایک مضبوط نیٹ ورک کے تحت درین کے ذریعے بھی اوستہ محمد کے لئے پانی لینے کی کوشش جاری ہے جو انہی ریگولیٹرز کا کام پورا ہوگا تو وہ وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جائے گا اس وقت آر ڈی 00 سے لیکر آر ڈی 172 تک مین کینال پانی سے بھرا ہوا ہے جہاں سے عوام الناس کو پانی فراہم کرنے کے اقدامات کیئے جا رہے ہیں محکمہ آبپاشی کے ترجمان نے عوام الناس کو آگاہی کے ساتھ درخواست کی ہے کہ پانی کے صحیح استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ پانی جیسی نعمت کا ضیاع کو روکا جاسکے ترجمان نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے صوبائی وزیر کی ہدایت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہیں اور ان اقدامات سے عوام الناس کو مستفید کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ہم اپنے عوام الناس سے یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ محکمہ آبپاشی کے مصبت اقدامات کی نہ صرف تائید کرینگے بلکہ جہاں پے بھی تعمیری کوشش کو خوش آمدید کہتے ہوئے مزید اچھے اقدامات کئے جائینگے اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے محکمانہ سسٹم مزید بہتری لائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ کی کوشش ہے کہ تمام عوام کو بلا تفریق پانی فراہم کریں۔