پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 390 کلوگرام مردہ مرغیاں تلف

منگل 3 جون 2025 22:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 390 کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کرکے جرمانہ کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے پولیس اسٹیشن سٹی کے قریب مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

(جاری ہے)

گاڑی کی تلاشی کے دوران 390 کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، جو مبینہ طور پر مختلف شوارما پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر ہی تمام مردہ مرغیاں تلف کر دیں اور سپلائر کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :