اسسٹنٹ کمشنر صدر قرۃالعین نے ڈاکٹر جواد نون کی والدہ کو مٹھائی اور پھول پیش کیے

منگل 3 جون 2025 23:20

بہاول پور 03 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) کمشنربہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدربہاول پور قرۃ العین نے پاکستان کے ہونہار نوجوان ڈاکٹر جواد نون کی والدہ کو پھول اور مٹھائی پیش کی جنھیں ہاورڈ یونیورسٹی کے کانووکیشن 2025ء میں شعبہ طب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس اور تشخیص میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے نتیجے میں خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہواجو انہیں طب میں قومی پالیسی سازی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس بینچ مارکنگ ٹول کی دریافت پر ملا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدربہاول پور قرۃ العین نے ڈاکٹر جواد نون کی والدہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جوادپاکستان کا فخر اور اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی صلاحیت سے بہاول پور کا نام دنیا بھر میں نمایاں کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جواد نون کی والدہ نے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جوادنون کو جب امریکہ میں خطاب کی دعوت دی گئی تو یہ لمحات ہمارے لیے بہت خوشی کا باعث تھے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر جوادکو ان کی خدمات کے اعتراف میں بہت سے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر جواد صادق پبلک سکول بہاولپور کے سابق طالب علم ہیں۔