Live Updates

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی قطری وزیر صحت منصور بن ابراہیم المحمود سے ملاقات

منگل 3 جون 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت و سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفیٰ کمال کی قطری وزیر صحت منصور بن ابراہیم المحمود سے قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں ملاقات ہوئی جبکہ وفد میں سرجن جنرل ڈاکٹر ارشد نسیم اور قطر میں پاکستانی سفارتکار محمد عامر شامل تھے۔سید مصطفیٰ کمال نے قطر میں پاکستانی سرجن کو کیٹیگری 3 سے نکال کر کیٹیگری 1 میں ڈالنے کی درخواست کی۔

قطری وزیر صحت کی سید مصطفیٰ کمال کو پاکستانی سرجن کی جلد کیٹیگری 3 کیٹیگری 1 میں منتقلی کی یقین دہانی کرائی۔اس منتقلی کے بعد پاکستانی سرجن کو قطر میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے کوئی ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کیٹیگری 3 سے کیٹیگری 1 میں منتقلی سے قطر میں موجود پاکستانی ڈاکٹرز کا دیرینہ مسئلہ حل اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کا مطالبہ پورا ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اس منتقلی کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی سرجن قطر میں خدمات انجام دے سکیں گے جس سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوا۔مصطفیٰ کمال نے قطر کو پاکستان میں شعبہ میڈیسن، ویکسین اور میڈیکل آلات کی پیدوار میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے قطری ہم منصب کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا خیر سگالی اور باہمی تعاون کا پیغام پہنچایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات