Live Updates

ًحکم امتناعی کے باوجود گائنی ہسپتال کی تعمیر نہ روکنے پر ڈاکٹر سعید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

بدھ 4 جون 2025 04:20

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میںعدالتی حکم امتناعی کے باوجود گائنی ہسپتال کی تعمیر نہ روکنے پر ڈاکٹر سعید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ٹرائل کورٹ کو سول دعوی اور توہین عدالت کی درخواست ایک ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا، وفاقی وزیر رانا تنویر کے بھائی رانا اقبال نے موقف اپنایا کہ حکم امتناعی کے باوجود ہسپتال کی تعمیر توہین عدالت ہے، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ زمین کی ملکیت اور ہمارے قبضہ کیباوجود ہسپتال کی تعمیر پراعتراضات بلاجواز ہیں،یہ اراضی پاکستان کے پہلے گائنی ہسپتال کیلئے وقف کر کے اسکی تعمیر جاری ہے، عوامی فلاح وبہبود کے اس ہسپتال کی تعمیر میں بلاجواز رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدالتی حکم کی توہین نہیں کی بلکہ ٹرائل عدالت کو اپنی ملکیت اور قبضہ کا ہونا ثابت کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات