Live Updates

جو بائیڈن اپنے دور اقتدار میں روس کوتباہ شدہ دیکھنا چاہتے تھے، برازیلی صدر

بدھ 4 جون 2025 11:22

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن اپنے دور اقتدار میں روس کو تباہ شدہ دیکھنا چاہتے تھے۔ فرانسیسی اخبار لی موندے کو انٹرویو میں ا ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایک طویل ملاقات میں یوکرین جنگ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سابق امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ روس کو تباہ کر دیا جانا چاہیے۔ برازیلی صدر نے کہا کہ یورپ جو طویل عرصے سے دنیا میں ایک درمیانی راستے کا روپ دھار رہا تھا، اب امریکا کے بے حد قریب آچکا ہے اور اس نے ہتھیار بنانے پر دوبارہ اربوں ڈالر خرچ کر نا شروع کر د یے ہیں جو پریشان کن بات ہے کیونکہ اگر ہم صرف جنگ کی بات کرتے ہیں تو کبھی بھی امن قائم نہیں ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات