ہری پور پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 4 منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

بدھ 4 جون 2025 11:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ہری پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مہران گل ولد مشتاق احمد سکنہ تلوکر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 485 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروش اقبال حسین ولد غلام نبی سکنہ محلہ دربند کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 190 گرام چرس برآمد کی۔ تیسری کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بین الضلاعی منشیات فروش ذاکر ولد طاہر شاہ اور زاہد ولد جاوید ساکنان لنڈی کوتل کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 688 گرام چرس اور 10 گرام آئس برآمد کی۔ منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :