دھان اور سبزیوں کے کاشتکاروں کے لئے تربیتی پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں،صبا تحسین

بدھ 4 جون 2025 12:17

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست پروگرام کے تحت زرعی زہروں سے پاک پیداوار حاصل کرنے کے لئے دھان اور سبزیوں کے کاشتکاروں کے لئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مربوط طریقہ برائے تحفظ نباتات (آئی پی ایم) کے فروغ سے کیڑوں و بیماریوں کا غیر کیمیائی تدارک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زرعی زہروں کے اثرات سے پاک پیداوار نہ صرف اچھی صحت کی ضامن ہوتی ہے بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔