Live Updates

آئی ایم ایف کی بجٹ ہر صورت جون کے آخر تک پارلیمان سے منظور کرانے کی ہدایت

حکومت آئندہ بجٹ کو آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حتمی شکل دے رہی ہے،ذرائع

بدھ 4 جون 2025 12:51

آئی ایم ایف کی بجٹ ہر صورت جون کے آخر تک پارلیمان سے منظور کرانے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ مکمل طور پر سٹاف لیول معاہدے کے تحت تیار کرنے اور ہر صورت جون کے آخر تک پارلیمان سے منظور کرانے کی ہدایت دے دی ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ بجٹ کی تیاری اور منظوری طے شدہ اہداف کے مطابق ہونا لازم ہے اور یہ معاہدے کی بنیادی شرط ہے،اسی تناظر میں بجٹ سے متعلق اہم اجلاس عید کی چھٹیوں کے بعد بلانے کا فیصلہ بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پر نیا ٹیکس لاگو کرنے کے جامع پلان پر بھی زور دیا ہے اور اس ٹیکس کا نفاذ بھی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں بجٹ کی ساخت، آمدن و اخراجات کے تخمینے اور ٹیکس اصلاحات پر اتفاق رائے کے بغیر عملدرآمد ممکن نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ کو آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حتمی شکل دے رہی ہے تاکہ جلد از جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا سکے اور پاکستان کو نئے مالیاتی پروگرام کی راہ ہموار ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات