Live Updates

قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر ایڈوائزری کونسل سمیت6 کھادکمپنیوں پرکروڑوں روپے کاجرمانہ عائد

کھاد کمپنیوں کی پیداواری لاگت مختلف ہے تو پھر قیمت یکساں کیسے ہی ،کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان

بدھ 4 جون 2025 12:51

قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر ایڈوائزری کونسل سمیت6 کھادکمپنیوں پرکروڑوں روپے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر ایڈوائزری کونسل سمیت6 کھاد کمپنیوں پر کروڑوں روپیکا جرمانہ عائد کردیا۔کمپیٹیشن کمیشن نے کہاکہ کھاد کمپنیوں کی پیداواری لاگت مختلف ہے تو پھر قیمت یکساں کیسے ہی ۔جاری اعلامیے کے مطابق کھاد قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ایڈوئزری کونسل اور 6 کھاد کمپنیاں ملوث پائی گئیں، گٹھ جوڑ پرکھاد کمپنیوں پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق کھادکمپنیوں نے آگاہی مہم کی آڑ میں قیمتیں طے کیں، پالیسی کے تحت فرٹیلائزر سیکٹر کی قیمتیں ڈی ریگولیٹڈ ہیں، قیمتوں کا اعلان ایڈوائزری نہیں بلکہ کاروباری فیصلہ تھا۔کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق 6کمپنیوں پر پانچ کروڑ فی کمپنی اور تنظمیم پر7 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیاکہ کھاد کی یکساں قیمتوں کا تعین کسانوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا،کاروباری و تجارتی تنظیمیں قیمتوں کا تعین نہیں کر سکتیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات