امریکا کا کیوبا کے میڈیکل مشن پروگراموں سے روابط پر وسطی امریکی ممالک کے بعض سرکاری اہلکاروں پر ویزا پابندیوں کا اعلان

بدھ 4 جون 2025 13:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) امریکا نے کیوبا کے میڈیکل مشن پروگراموں سے روابط کے باعث وسطی امریکی ممالک کی حکومتوں کے بعض اہلکاروں کے لئے ویزا پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز بیان میں اعلان کیا کہ کئی وسطی امریکی ممالک کے سرکاری اہلکاروں کو کیوبا کے میڈیکل مشن پروگراموں سے روابط کی وجہ سے ویزا پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہلکار ان پروگراموں سے منسلک تھے جن میں جبری مشقت اور کیوبا کے کارکنوں کا استحصال شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ان لوگوں کے لئے احتساب کو فروغ دیتے ہیں جو ان استحصالی طریقوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کو برقرار رکھتے ہیں۔ پابندیوں کا اطلاق ان اہلکاروں کے اہل خانہ پر بھی ہوتا ہے۔ کیوبا کئی دہائیوں سے ایسے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ وسطی امریکی ممالک میں گوئٹے مالا، پاناما، ایل سلواڈور، نکارا گوا، کوسٹاریکا، میکسیکو، ہنڈوراس ، پیرو، کولمبیا، چلی وینزویلا اور ہیٹی سمیت 45 ممالک شامل ہیں۔