اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے،شیراز میمن

پاکستان ورلڈ بینک کے توسط سے کہہ سکتا ہے کہ بھارت ہم سے بات چیت کرے،سابق ایڈیشنل انڈس واٹرکمشنر

بدھ 4 جون 2025 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سابق ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مستقبل میں بڑے پروجیکٹ بنا سکتا ہے لیکن اس کیلئے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

شیراز میمن نے کہا کہ فنانس دستیاب ہو بھی تو ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگ سکتے ہیں، پاکستان ورلڈ بینک کے توسط سے کہہ سکتا ہے کہ بھارت ہم سے بات چیت کرے۔انہوں نے کہاکہ بدترین صورت حال پیدا ہو تو ہم اقوام متحدہ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں، اس سے قبل کہ ایسی صورت حال پیدا ہو، دوطرفہ بات چیت کی کوشش ہو سکتی ہے۔شیرازممین نے کہاکہ بھارت میں نئی حکومت آئے تو بھی بہتری کی اٴْمید کی جا سکتی ہے۔