وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا فیصل آباد میں بس اور ٹرالر کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 4 جون 2025 17:11

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا فیصل آباد میں بس اور ٹرالر کے حادثے میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں بس اور ٹرالر کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔