Live Updates

عیدالاضحی حضرت ابراہیم ، حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت ،صبر و رضا ،رب کی رضا پر کامل یقین کی یاد دلاتی ہے، محمد طاہرکھوکھر

بدھ 4 جون 2025 21:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا یہ عظیم دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت صبر و رضا اور رب کی رضا پر کامل یقین کی یاد دلاتا ہے یہ دن محض ظاہری عبادات کا موقع نہیں بلکہ روحانی تربیت سماجی ہم آہنگی اور ایثار کے جذبات کو زندہ کرنے کا دن ہے۔

طاہر کھوکھر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی کا اصل مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنی ذاتی خواہشات انا، غرور اور دنیاوی مفادات کو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر قربان کرے اگر ہم اس دن کو محض رسم و رواج تک محدود رکھ دیں اور معاشرے کے نادار و مجبور طبقات کو نظرانداز کر دیں تو ہم سنتِ ابراہیمی کی اصل روح سے کوسوں دور ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں جہاں مہنگائی بے روزگاری غربت اور معاشی دباؤ نے عام انسان کو زندہ درگور کر دیا ہے وہاں عیدالاضحیٰ کا پیغام اور بھی اہم ہو جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد ان لوگوں کی تلاش کریں جن کے گھروں میں چولہا جلانا دشوار ہے جن کے بچوں کے جسموں پر کپڑے نہیں جن کے چہرے عید کی خوشیوں سے محروم ہیں ایسے افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہی اصل عبادت ہے۔

مرکزی صدرنے کہا کہ یہ دن ہمیں سکھاتاہے کہ ہم قومی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیں آج ہمارے معاشرے میں تفرقہ عدم برداشت، اور اخلاقی گراوٹ نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک امن ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے رویے بدلیں نفرت کی جگہ محبت، اختلاف کی جگہ اتحاد، اور خودغرضی کی جگہ دوسروں کے لیے جینے کا جذبہ پیدا کریں۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومتی ادارے اور فلاحی تنظیمیں صاحب حیثیت افراد ایسے اقدامات کریں جن سے غریب یتیم اور نادار افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جا سکے عید صرف صاحبِ استطاعت لوگوں کی نہیںیہ تو ان مجبور اور بے سہارا لوگوں کی بھی ہے جو ہر روز دو وقت کی روٹی کو ترستے ہیںایسے افراد تک قربانی کا گوشت، عید کے تحائف اور بنیادی ضروریات کی اشیاء پہنچانا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات