Live Updates

فیصل کنڈی سے صدارتی ایوارڈ یافتہ ،سابق ڈائریکٹر سکوائش محب اللہ کی ملاقات

صوبے میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 4 جون 2025 21:45

فیصل کنڈی سے صدارتی ایوارڈ یافتہ ،سابق ڈائریکٹر سکوائش محب اللہ کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی سابق ڈائریکٹر اسکواش محب اللہ خان نے بدھ کے روز گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ سکواش کے نیشنل چیمپئن سلمان محب بھی انکے ہمراہ تھے،ملاقات میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محب اللہ خان نے کھیلوں کے شعبے میں اپنی خدمات اور تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے گورنر کو تجاویز پیش کیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور اسکواش سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینا تھا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے محب اللہ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اور اس حوالے سے تجربہ کار کھلاڑیوں اور ماہرین کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے باصلاحیت نوجوانوں کے اعزاز میں جلد ہی گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے محب اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے یوتھ انگیجمنٹ اور صوبہ کا روشن چہرہ عیاں کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا, ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات