عوام کے مسائل حل کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ، آر پی او

بدھ 4 جون 2025 22:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء) عوام کے مسائل حل کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل اور مشکلات کو سن کر انہیں فوری طور پر حل کرنا ہے ، عوام پولیس کو اپنا معاون اور محا فظ سمجھیں اور بلا جھجک اپنی شکا یات اعلیٰ حکا م تک پہنچائیں ، ہما را وعدہ ہے کہ ہم ان کے مسائل کو فوری طور پر میرٹ کی بنیا د پر حل کریں گے ، کھلی کچہری عوامی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے جن سے پولیس اور شہریو ں کے درمیا ن اعتماد کی فضا مضبو ط ہو تی ہے ، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر را ولپنڈی بابر سرفر از الپا ء نے ضلع کو نسل ہال میں کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردا ر غیا ث گل خان ، ڈی ایس پی صدر سرکل ملک افتخار ، ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک مجا ہد عبا س ، صدر مرکزی انجمن تاجرا ن رجسٹرڈ اٹک و سینئر صحا فی شیخ جا وید اقبال ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جا وید ، سینئر صحا فیو ں لالہ ممتا ز حسین تا ج ، ندیم حیدر ، حر عبا س ، را ضی خان ، شیخ بابر قیو م اور شہریو ں کی کثیر تعداد موجو د تھی ، آر پی او بابر سرفرا ز الپا ء نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسر ان کو ہدایات جا ری کیں کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے ، انہو ں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کے مسائل ہو ں وہ بلا جھجک ڈی پی او سے رابطہ کر سکتے ہیں ، ان کے حل کے لیے فوری اور منا سب اقتدامات اٹھا ئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :