فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 55 سالہ خاتون کو قتل کردیا

بدھ 4 جون 2025 19:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 55 سالہ خاتون کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک 272 میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے 55 سالہ خاتون نذیراں بی بی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن، ڈی ایس پی فیکٹری ایریا، ایس ایچ او ڈجکوٹ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔