اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ سے ہی حقوق کے حصول کی راہ ہموار غافل حکمرانوں کوبیداراورمسائل حل ہوسکتے ہیں ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 4 جون 2025 22:35

پ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ سے ہی حقوق کے حصول کی راہ ہموار غافل حکمرانوں کوبیداراورمسائل حل ہوسکتے ہیں جبری گمشدگی لاشیں پھینکنے کاخاتمہ لاپتہ افرادکی بازیابی یقینی بنائی جائے بلوچستان وسائل سے مالامال مقتدرقوتوں نے تباہ کردیا۔

ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی کے اجلاس سے خطاب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی بلوچستان میں حالات خراب ہونے اور بدامنی کے ذمہ دارسیکورٹی فورسز ومقتدرقوتیں ہیں۔جان بوجھ کر ایسے مسائل پیدا کئے جارہے جس سے عوام مایوس ہوں عوام کے حقوق عزت وتحفظ کیلئے حق دوبلوچستان مہم شروع کررکھی ہے سازش کے تحت عوام کوذلیل وخواراورمجبورکرکے حالات خراب کیے جارہے ہیں عوام کوتحفظ امن حقوق اورروزگاردیناحکمرانوں کافرض ہے۔

(جاری ہے)

بدامنی لوٹ مارکیساتھ بارڈرپرمسائل،چیک پوسٹوں کی تعداد اور عوامی مسائل میں اضافہ جاری ہے عوام دشمن فیصلے بندکیے جائیں ہم مقتدرقوتوں سے کبھی خوفزدہ ہوں گے نہ کسی سے بلیک میل ہوں گے اور نہ ہی کسی کرپشن، کمیشن خوری یا سودے بازی کی وجہ سے کسی کے سامنے آنکھیں نیچی کرنے پر مجبور ہوں گے انشااللہ ہم اسی طرح سراٹھاکر عوامی مفادات کا دفاع کریں گے جس طرح پہلے دفاع کرتے آرہے ہیں۔