فیصل آباد، بھابھی کے قاتل دیور کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

جمعرات 5 جون 2025 11:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)فیصل آبادایڈیشنل سیشن جج محمد شفیق نے تھانہ ترکھانی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بھابھی کے قاتل دیور کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس ترکھانی کے علاقہ میں ملزم خلیل احمد نے ذاتی رنجش کی بناء پر بھابھی پروین بی بی کو مسلح چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پرمجرم خلیل احمد کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔