
امریکی ویٹو نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنا دی
جمعرات 5 جون 2025 11:35
(جاری ہے)
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں غزہ کے انسانی بحران کو "تباہ کن" قرار دیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ 22 لاکھ فلسطینیوں پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے تاکہ امداد کی آزادانہ ترسیل ممکن ہو سکے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم 9 ووٹ اور مستقل ارکان امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے ویٹو نہ کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔یہ قرارداد سلامتی کونسل کے ان 10 غیر مستقل ارکان نے تیار کی تھی، جن کی مدتِ رکنیت دو سال ہوتی ہے۔ قرارداد میں 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حماس اور دیگر گروپوں کے قبضے میں موجود تمام مغویوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔قرارداد میں غزہ کے حالات کو "المناک" قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ انسانی امداد پر عائد تمام رکاوٹیں فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کی جائیں، اور اقوام متحدہ و اس کے شراکت داروں کو بلا رکاوٹ، محفوظ اور وسیع پیمانے پر امداد کی تقسیم کی اجازت دی جائے۔یہ ووٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ میں امدادی مراکز کو اسرائیلی فوجی علاقوں میں منتقل کر کے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے، جسے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ ان دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حماس کی مداخلت سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے اس نئے نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران کا حل نہیں بلکہ اسرائیل کو امداد کو ہتھیار بنانے کا اختیار دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اقدام انسانی اصولوں، جیسے غیر جانب داری، آزادی اور خود مختاری کے بھی منافی ہے۔قرارداد میں یہ مطالبہ بھی شامل تھا کہ تمام بنیادی انسانی خدمات فوری طور پر بحال کی جائیں، اور یہ سب کچھ بین الاقوامی انسانی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہو۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب نے معروف صحافی ترکی الجاسر کو پھانسی دے دی
-
بھارتی سرکاری ایئر لائن کی ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی
-
ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی
-
ٹرمپ کی ڈیموکریٹس کے زیر انتظام شہروں میں ملک بدری کارروائیاں بڑھانے کی ہدایت
-
تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو نقصان
-
دبئی کے اقامہ، ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے نئی میڈیکل شرائط
-
ایران نےاسرائیل کے لیے جاسوسی کے مرتکب شخص کو پھانسی دے دی
-
بھارتی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص سے نئی معلومات آگئیں
-
ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک پر سفری پابندی لگانے کا منصوبہ
-
پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
-
ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں، ٹرمپ
-
دبئی میں جعلی لنکس کے ذریعے بینکنگ ڈیٹا چرانے والا سائبر گینگ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.