Live Updates

تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال میں سالانہ بنیادوں پر11فیصد اضافہ ،برآمدات میں 5فیصد اوردرآمدات میں 7فیصد کی نمو ریکارڈ

جمعرات 5 جون 2025 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے گیارہ میں سالانہ بنیادوں پر11فیصد اضافہ ہوا ہے ،جاری مالی کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد اوردرآمدات میں 7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 24ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21.69ارب ڈالر کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔

مئی میں تجارتی خسارے کا حجم 2.61ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل کے 3.42ارب ڈالرکے مقابلے میں 23فیصد کم اورگزشتہ سال مئی کے 2.076ارب ڈالرکے مقابلے میں 26فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 29.44ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 28.11ارب ڈالر کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مئی میں ملکی برآمدات سے 2.55ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو اپریل کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ اور گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 10فیصد کم ہے۔ اپریل میں برآمدات کا حجم 2.17ارب ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 2.83ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے گیارہ میں ملکی درآمدات کاحجم 53.45ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 49.81ارب ڈالرکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔ مئی میں درآمدات پر5.17ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جواپریل کے مقابلے میں 8فیصد کم او ر گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ ہے۔ اپریل میں درآمدات کاحجم 5.59ارب ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 4.91ارب ڈالر رہا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات