Live Updates

پھلی دار و تیل دار اجناس کی قومی برآمدات میں اپریل 2025کے دوران 20 فیصد اضافہ

جمعرات 5 جون 2025 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پھلی دار و تیل دار اجناس کی قومی برآمدات میں اپریل 2025کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کےمطابق اس دوران برآمدات کا حجم 1.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2024 کے دوران تیل دار و پھلی دار اجناس کی برآمدات کی مالیت 1.5 ارب روپے رہی تھی ۔ اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران پھلی دار و تیل دار اجناس کی ملکی برآمدات میں 0.3 ارب روپے یعنی 20 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات