آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ملاقات ،درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،ڈاکٹر عثمان انور کا فوری ریلیف کا حکم

جمعرات 5 جون 2025 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعرات کے روز یہاں سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی ،ان کے مسائل سنے اور فوری حل کےلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان کے مطابق انسپکٹر قیصر مشتاق کی درخواست پر ایس پی سی سی ڈی 3لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سابق کانسٹیبل منیر احمد کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔

ہیڈ کانسٹیبل سلیم یوسف کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، اے ایس آئی ظفر اللہ خان کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب اور شہید انسپکٹر زاہد محمود کی اہلیہ کے بقایا جات کی ادائیگی کی درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔\932