بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 5 جون 2025 14:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،اس دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان،ژوب، موسی خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور قلات میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اورزیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور ژوب 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا ،نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور چمن میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔