مانسہرہ،سرکل پارس میں جاری چائنیز پراجیکٹس کی سائٹس اور کیمپس میں ایلیت فورس کی موک ریہرسلز

جمعرات 5 جون 2025 15:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کی روشنی میں سرکل پارس میں جاری چائنیز پراجیکٹس کی سائٹس اور کیمپس ایلیٹ فورس نےموک ریہرسلز کا انعقادکیا۔

(جاری ہے)

یہ مشقیں ڈی ایس پی پارس خشخال خان اور ڈی ایس پی ایس ایس یو صابر خان کی زیر نگرانی ایلیٹ فورس کی جانب سے کی گئیں، جن کا مقصد پولیس کے جوانوں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنا ہے۔ اس اقدام کا ایک اہم پہلو عوام کو یہ یقین دلانا بھی ہے کہ مانسہرہ پولیس ہر قسم کے حالات میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :